1 جولائی، 2009، 11:54 AM

ہندوستان

ہندوستان کے صنعتی شہر ممبئی میں دہشت گردی کا خطرہ

ہندوستان کے صنعتی شہر ممبئی میں دہشت گردی کا خطرہ

ہندوستانی پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی شہر ممبئی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی شہر ممبئی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے ہندوستانی انٹیلی جنس حکام نے پولیس ہر وقت چوکس رہنے کیلئے خبردار کیا ہے۔ مہاراشٹر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ایس ایس ورک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو انتہائی چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیورو نے ممبئی میں دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے بارے میں پولیس کو چند روز قبل رپورٹ ارسال کردی تھی۔ یاد رہے ممبئی میں گذشتہ سال 26 نومبر کو دہشت گردی کے واقعات میں 183 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں تین اعلیٰ پولیس افسران سمیت 15 اہلکار بھی شامل تھے۔

 

News ID 905663

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha